انگلش کرکٹرز کو آئی پی ایل کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں مل سکی

انگلش کرکٹرز کو آئی پی ایل کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں مل سکی

آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو بھی آئی پی ایل کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، انگلش ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہو گا اور فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کے کرکٹر ہیری بروک کی یہ پہلی وائٹ بال سیریز ہوگی، اور اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔ منتخب 5 کھلاڑیوں میں سے 3 کھلاڑیوں کا آئی پی ایل فرنچائزز کے ساتھ معاہدہ ہے، جن میں جوز بٹلر، جیکب بیتھل اور و جیکس شامل ہیں۔ تاہم، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ نئے شیڈول کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو مزید آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نیشنل ڈیوٹی پر فوکس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔