انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت دیگر فرنچائز لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی کے باوجود انگلش کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ کے احکامات کو نظر انداز کر دیا ہے۔
ای سی بی نے اپنے ڈومیسٹک سیزن کے باعث کھلاڑیوں کو پی ایس ایل اور دیگر لیگز میں شرکت سے روک دیا تھا، مگر انگلش کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ میں شرکت کے لیے اپنے نام درج کروا دیے ہیں۔اس فہرست میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، اوپنر جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، سیم کرن اور ٹام کوہلر-کیڈمور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آئرلینڈ کے شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کا بھی اعلان کیا ہے۔ پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا۔