ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش میں ایک حیران کن واقعے میں ایک خاتون نے اپنے شادی شدہ بیٹے کو مبینہ گرل فرینڈ کے ساتھ نیپال جانے سے روکنے کے لیے مسافر طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دے دی۔تفصیل کے مطابق بیمن بنگلہ دیش ایئرلائنز کی ڈھاکا سے کھٹمنڈو جانے والی پرواز کو اس وقت روک دیا گیا جب ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایک نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں طیارے میں بم ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ایک شخص ایمان اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ نیپال جا رہا تھا، اور جب اس کی بیوی اور ماں کو اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ ناکامی پر ایک دوست نے مشورہ دیا کہ اگر بم کی جھوٹی اطلاع دی جائے تو پرواز رک سکتی ہے۔ ایمان کی ماں نے اس مشورے پر عمل کیا اور ایئر کنٹرول کو فون کر دیا۔