دیپالپور بازار : غیرقانونی تھڑے مسمار، 5 د کانیں سیل

د کانداروں کی طرف سے پانی کے بے دریغ چھڑکا ئو پر کمشنر کا اظہار ناراضی
ساہیوال (  خصوصی رپورٹ ) میونسپل کارپوریشن کے عملے نے دیپالپور بازار میں تعمیر کی گئی عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ کمشنر نے شہر کے دوسرے معروف بازاروں پاکپتن بازار،صدر بازار،لیاقت روڈ،ہائی سٹریٹ اور گول چکر میں بھی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے۔ اس سے پہلے کمشنر شعیب اقبال سید نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور تعمیر کی گئی تجاوزات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وہ جھال روڈ، سٹی بند روڈ، گول چکر ، ہائی سٹریٹ اور دیپالپور بازار گئے۔ انہوں نے نے مختلف بازاروں میں د کانداروں کی طرف سے پانی کے بے دریغ چھڑکا ئو کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور ایسے د کانداروں کا چالان کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔دیپالپور بازار میں5د کانوں کو سیل کر دیا گیا۔بازار میں د کانوں کے آگے غیر قانونی بنائے گئے تھڑوں کو بھی گرادیا گیا۔ دوسری طرف کمشنر نے فرید ٹا ئون روڈ اور کالج چوک کی تعمیر نو میں غیرضروری تاخیر پر اظہار ناراضگی کیا۔