پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں اور شادی کی خبر دی۔اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "بعض اوقات انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے، لیکن اللہ اس کے لیے کچھ اور منصوبہ بنا چکا ہوتا ہے، جب رب ’کن‘ فرما دے تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔" حمیرا بانو کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ نظر نہیں آ رہا، لیکن ان کی شادی کی خبر سن کر مداحوں کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔حمیرا بانو اپنی اداکاری کے حوالے سے خاصی مقبول ہیں اور انہوں نے کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ خاص طور پر ماں کے کردار میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ان کی یہ نئی زندگی کی شروعات مداحوں اور رشتہ داروں کے لیے خوشی کا سبب ہے۔