اِٹلی میں شدید آندھی کا تیسرا منظر، طیارے ہوا میں کھیلنے لگے اور سوشل میڈیا پر وائرل

اِٹلی میں شدید آندھی کا تیسرا منظر، طیارے ہوا میں کھیلنے لگے اور سوشل میڈیا پر وائرل

اٹلی کے فورلی ایئرپورٹ پر اچانک آنے والے شدید طوفان نے فضائی آپریشن کو مفلوج کردیا ہے۔

 ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کے سبب ایئرپورٹ کا منظر ہی بدل گیا، اور شدید جھکڑوں نے کھڑے طیاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، تیز ہوا میں تین چھوٹے طیارے رن وے سے اٹھ کر دور جا گرے، اور یہ منظر ایسے دکھائی دے رہا تھا جیسے وہ وزن میں انتہائی ہلکے کھلونے ہوں۔طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود دیگر اشیا بھی ہوا کے زور سے ادھر اُدھر بکھر گئی تھیں، جبکہ بڑے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسی دوران، لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید ہواؤں کی زد میں آ گیا اور اپنے مقررہ راستے سے ہٹ گیا، جس سے فضائی سفر میں خلل پڑا۔یہ اچانک آنے والا طوفان ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے، اور ہوا میں اچھلتے ہوئے طیاروں کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ حکام اور متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔