ویب ڈیسک: ترکی میں بچوں کو مسجد کی طرف راغب کرنے کے لیے دلچسپ سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، اور ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں امام مسجد بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بچہ بن گئے ہیں۔
ویڈیو میں امام مسجد بچوں کے ساتھ چھپن چھپائی اور چور سپاہی جیسے روایتی کھیل کھیل رہے ہیں۔ امام مسجد ستون کے ساتھ کھڑے ہو کر بچوں کو تلاش کرتے ہیں اور پھر کھیل کا انداز بدل جاتا ہے جب وہ بچوں سے آگے دوڑتے ہیں۔ بچوں کے قہقہوں کی گونج اور امام کی خوشی اس ویڈیو کو خاص بناتی ہے، جسے سوشل میڈیا پر صارفین نے بہت پسند کیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب ترکی میں ایسی سرگرمیاں بچوں کے لیے منعقد کی گئیں، بلکہ اس سے قبل بھی رمضان کے دوران بچوں میں اعتکاف کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے اعتکاف کے پروگرامز کیے گئے ہیں۔اس ویڈیو نے ترکی میں بچوں کو دین اور عبادات سے قریب لانے کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے، اور یہ اس بات کی عمدہ مثال ہے کہ کس طرح محبت اور شفقت کے ذریعے بچوں کے دل میں مسجد کی محبت پیدا کی جا سکتی ہے۔