جیسوال کو فرنینڈو کے اتنے قریب نہیں جانا چاہیے تھا:بھارتی بیٹنگ کوچ
دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال نے سری لنکا کے فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کے ساتھ میدان میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے موقف کا اظہار کردیا۔کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز جیسوال اور فرنینڈو کے درمیان اس وقت گرما گرمی ہوئی جب بھارتی بیٹر 45رنز بنا کر آٹ ہوئے۔جیسوال نے آئوٹ ہونے سے قبل فرنینڈو کے ایک اوور میں تین چوکے لگائے تھے۔پویلین واپس جاتے ہوئے فرنینڈو کی جانب سے مبینہ طور پر کیے گئے اشارے پر جیسوال واپس مڑے اور دونوں کھلاڑی آمنے سامنے آگئے۔صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب جیسوال کا ہیلمٹ فرنینڈو کے ماتھے سے چھوتا دکھائی دیا۔ تاہم سری لنکن کپتان دھننجایا ڈی سلوا اور دیگر کھلاڑیوں نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرادیا۔بعدازاں ایک سوشل میڈیا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے جیسوال نے کہا کہ اگر کسی کو یہ معلوم نہیں کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کیا بات ہوئی تو اسے واقعے پر فوری فیصلہ نہیں دینا چاہیے۔ان کے مطابق بھارت کسی بھی معاملے میں جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔دوسری جانب بھارتی بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے بھی کہا کہ جیسوال کو فرنینڈو کے اتنے قریب نہیں جانا چاہیے تھا تاہم میدان میں ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں۔