پی ٹی آئی کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گی:بیرسٹرگوہر

خواجہ آصف کے بیانات سیاست کا حصہ ،ان سے ہم دل برداشتہ نہیں ہوں گے
مذاکرات کرنے والوں کو بھی پتہ ہے  وہ کیوں مذاکرات کر رہے ہیں:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )       چیئرمین پی  ٹی آئی  بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے تحریک انصاف کبھی بھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گی،خواجہ آصف کے بیانات سیاست کا حصہ ہیں،ان سے ہم دل برداشتہ نہیں ہوں گے،مذاکرات کن سے ہوں گے یہ سب کو پتہ ہے،مذاکرات کرنے والوں کو بھی پتہ ہے کہ وہ کیوں مذاکرات کر رہے ہیں۔ جمعرات کو   پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے  انہوں نے   کہا کہ یہ حکومت تو بیچاری بے اختیار ہے۔عمران خان نے مذاکرات کی ایک سنجیدہ پیشکش حکومت کو کی ہے۔انہوں نے سول نافرمانی کی تحریک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کال عمران خان نے دی ہے اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدگی اختیار کرے گی تو اس کا فیصلہ بھی عمران خان ہی کریں گے۔اگر حکومت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو پھر 15 دسمبر کے بعد سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو جائے گی۔تا ہم اس کا ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا ہے