ایران جنگ نہیں چاہتا ‘ دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا:صدرمسعود پزشکیان

تہران(آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جارحیت کرنے والوں کو ’’مکمل پچھتاوے‘‘ تک پہنچانے کے لیے بھرپور طاقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا رہا ہے اور عوام کے مفادات اور خطے کی سلامتی کے لیے تنازع شروع کرنے سے گریز کو ضروری سمجھتا ہے‘ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔