مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے
اسلام آباد (آن لائن)حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ظلم، جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانا چاہتا ہے، مگر کشمیری قوم اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شالیمار میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے بھارتی فورسز کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔