کوئٹہ(آئی این پی )گوادر میں ایف سی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے متعلق ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔گوادر پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر میں چیک پوسٹ پر گاڑی روکنے کے واقعے کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کیا جس پر متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی