اورکزئی میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، ایف سی اہلکار شہید

پشاور (آئی این پی )اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگروں کے حملے کے تنیجے میں ایف سی کا جوان شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق اورکزئی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دویزئی شیش محل پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ  چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے لانس نائیک لیاقت شہید ہو گیا