گوادر:سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے پر 7 سالہ بچے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

گوادر(آئی این پی)صوبہ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرنے پر 7 سالہ بچے کے خلاف دہشت گردی میں معاونت کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مکران میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کی جانب سے درج کیے گئے اس مقدمے میں 7 سالہ بچے پر الزام ہے کہ اس نے انسانی حقوق کے کارکن گلزار دوست کی تقریر کی ویڈیو تربت میں شیئر کی جو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت جرم ہے کیونکہ صوبائی حکومت نے مذکورہ مقرر کو چوتھے شیڈول میں شامل کر رکھا ہے۔