لاہور کی سیشن عدالت میں شہدا سے متعلق بیان پر درخواست کی سماعت ‘کارروائی17جولائی تک ملتوی
گوجرانوالہ میں ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے جے یو آئی کے سربراہ کو 28 جولائی کو طلب کرلیا
لاہور(آئی این پی) مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر حکام سے جواب طلب لاہور کی سیشن عدالت میں شہدا سے متعلق متنازعہ بیان پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج ملک لطیف نے درخواست گزار محمد وقار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی تقریر سے عوام اور شہدا کے لواحقین کے جذبات مجروح ہوئے، اس لیے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازعہ بیان پر گوجرانوالہ میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف دائر پٹیشن میں ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے جے یو آئی کے سربراہ کو 28 جولائی کو طلب کرلیا۔