سڑکیں، بجلی و پانی کی فراہمی، صنعتی انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے:صدر کا بیان
کراچی (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیٹی بندر کی ترقی کیلئے مربوط حکمتِ عملی اپنانے کا حکم دے دیا۔اپنے بیان میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ منصوبے کے ساتھ سڑکوں کی قابلِ اعتماد کنیکٹیویٹی، بجلی و پانی کی فراہمی، صنعتی انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر کو پاکستان کے اضافی میری ٹائم گیٹ وے کے طور پر ترقی دے کر بندرگاہی و لاجسٹک نیٹ ورک کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔صدر مملکت نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ اور مقامی ماہی گیر برادری کے مفادات و معاش کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔