مربوط حکمتِ عملی، پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے ،مصطفی کمال

وزیر صحت نے انسدادِ پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات میں قابلِ ذکر پیش رفت سے آگاہ کیا
 اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مربوط حکمتِ عملی کے نتیجے میں پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں گاوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا۔وزیر صحت نے انسدادِ پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات میں قابلِ ذکر پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے