جدید ٹریفک سسٹم کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے:بلال صدیق

 تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں :سی سی پی او لاہور کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ موٹر وہیکلز ترمیمی آرڈیننس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جدید ٹریفک سسٹم کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے، تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اور جامع اقدامات کیے جائیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹس تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کریں تاکہ نوجوان ڈرائیور قوانین کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور معیاری سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہری قانون کی پاسداری کریں اور پولیس کی مدد سے حادثات اور جرائم کے خلاف تعاون کریں۔ ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے شہری اور پولیس کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔