کراچی (آئی این پی ) سندھ حکومت نے ایل این جی اور ایل پی جی کنٹینرز ہینڈل کرنے کے لیے کیٹی بندر کی تیاری کے معاملے پر وفاق سے این او سی جاری کرنے کی درخواست کر دی ۔سندھ کے انرجی ڈیپارٹمنٹ نے وزارت بحری امور کو این او سی کے حصول کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی جی ایس ایل کمپنی نے جولائی 2024 میں کیٹی بندر کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ دسمبر 2024 میں سندھ کابینہ نے فزیبلٹی سٹڈی کے لیے اس کمپنی کے حق میں منظوری دی تھی