بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کی ہلاکت، سی ای او کے الیکٹرک سمیت دیگر کے خلاف عدالت میں رپورٹ جمع

بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کی ہلاکت، سی ای او کے الیکٹرک سمیت دیگر کے خلاف عدالت میں رپورٹ جمع

ویب ڈیسک: کراچی کے ناتھا خان گوٹھ میں حالیہ مون سون بارش کے دوران دو بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے کے مقدمے میں پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کے خلاف اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے بتایا کہ 10 سالہ سراج اور 20 سالہ مراد کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ سراج گھر کے لیے سودا سلف خریدنے کے لیے نکلا تھا کہ گلی میں کے الیکٹرک کے زیر زمین کیبل سے کرنٹ لگنے پر گر گیا۔ اس کے بھائی مراد نے اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم اسے بھی کرنٹ لگا۔اہل محلہ کی مدد سے دونوں بھائیوں کو باہر نکالا گیا اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، لیکن شدید بارش اور سڑکوں پر پانی کے سبب ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مراد راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں غفلت اور لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور واقعے کے ذمہ دار اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ مقدمہ لڑکوں کے والد سلطان کی مدعیت میں شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔