خوشاب: سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ بیٹا جاں بحق

خوشاب: سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ بیٹا جاں بحق

خوشاب: پنجاب کے شہر خوشاب میں سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے باپ اور اس کا 15 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ قائد آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران بجلی کی موٹر میں شارٹ سرکٹ ہونے سے پول میں کرنٹ آ گیا۔حکام کے مطابق کرنٹ لگنے سے مزدور باپ اور اس کا 15 سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ضروری کارروائی انجام دی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوئمنگ پولز اور دیگر برقی آلات کی صفائی یا مرمت کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔