امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے مرحوم شوہر کی یاد میں ایک انوکھا قدم اٹھایا اور ان کی ٹیٹو والی جِلد کا حصہ کاٹ کر گھر کی دیوار پر فریم کی صورت میں محفوظ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینجیلیکا ریڈیوسکی کے 55 سالہ شوہر اچانک انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے یہ غیر معمولی فیصلہ کیا۔ اینجیلیکا کا کہنا تھا کہ شوہر کے جسم پر موجود ٹیٹو ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے جذباتی طور پر بے حد اہمیت رکھتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ خیال انہیں بچپن سے معلوم تھا اور شوہر سے اس بارے میں بات بھی ہوئی تھی، جسے وہ ایک “زبردست اور منفرد آئیڈیا” سمجھتے تھے۔ شوہر کی تدفین سے قبل ٹیٹو والی مخصوص جگہ کو مارکر سے نشان زد کیا گیا اور ایک ماہر نے اسے کاٹ کر preservation kit میں محفوظ کرلیا۔ اس عمل میں تقریباً 90 دن لگے، جس کے بعد تیار شدہ فریم اینجیلیکا کے حوالے کیا گیا۔
اینجیلیکا کے مطابق:
"جب ہم محسوس کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں تو ہم فریم کو تھام سکتے ہیں، یہ کسی تصویر سے کہیں زیادہ معنی رکھتا ہے۔"دوسری جانب اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے اسے منفرد اور ہمت افزا قرار دیا، جبکہ کئی افراد نے اسے “موت کا عجیب اظہار” یا “بچوں کے لیے خوفناک عمل” کہا۔ کچھ نے اینجیلیکا کا موازنہ سیریل کلر جیفری ڈاہمر سے بھی کیا۔اینجیلیکا نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا:"اگر یہ آپ کی پسند نہیں تو آپ مجھے برا محسوس کروانے کی ضرورت نہیں۔"