جدہ: غزہ کے بحران پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس کے دوران سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں یکطرفہ کارروائیاں کر رہا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ “گریٹر اسرائیل وژن” کسی صورت قبول نہیں۔اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے غزہ میں انسانی بحران کے فوری حل اور امن کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔