لاہور: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونا بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت 3,371 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام سے سرمایہ کار اور صرافہ مالکان کے لیے پیشگی منصوبہ بندی آسان ہو گئی ہے، جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سونے کی قیمت میں بڑی تبدیلیاں مقامی نرخوں پر اثر ڈال سکتی ہیں۔