سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1971 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے تک پہنچ گئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 2716 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔