ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے رہی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 480 ڈالرز پر موجود ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں استحکام کے باعث ملکی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مستحکم رہیں۔صرافہ مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں اور عوام کی دلچسپی برقرار ہے، اور مقامی صرافہ فروش روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ صارفین کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔