ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت گزشتہ سطح پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے پر برقرار ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی اونس 3,643 ڈالرز پر برقرار ہے۔