دنیا کے 2 ایسے ممالک جہاں کوئی بھی یونیورسٹی نہیں

لاہور(نیٹ نیوز)یہ حیران کن بات ہے کہ دنیا میں آج بھی 2 ممالک ایسے ہیں جہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئی روایتی یونیورسٹی نہیں ہے۔ویٹیکن سٹی یورپ میں واقع دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے جو روم کے اندر واقع ہے، یہاں کی آبادی ایک ہزار سے بھی کم ہے اور رقبہ صرف 49 ہیکٹر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کسی یونیورسٹی کا قیام ممکن نہیں۔اس ملک سے تعلق رکھنے والے طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے زیادہ تر روم یا اٹلی کے دیگر حصوں میں جاتے ہیں۔یہ حیران کن بات ہے کہ لکسمبرگ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال یورپی ملک ہے جس کی آبادی تقریباََ 6 لاکھ 82 ہزار ہے لیکن وہاں بھی کوئی روایتی یونیورسٹی نہیں ہے بلکہ وہاں سرکاری ادارے اعلیٰ تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ ملک کے زیادہ تر طلبہ پیشہ ورانہ ڈگریوں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے فرانس، جرمنی یا بیلجیئم کا رخ کرتے ہیں۔