کوئی بہت مشکل سوال ہے تو آئینی عدالت بجھوا دیتے ہیں، ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں جسٹس منصور علی

میرے موکل کو نظرانداز کر کے جونیئر افسروں کو ترقی دی گئی:وکیل‘ ہمیں دستاویزات سے دکھادیں:جسٹس منصور کے ریمارکس‘درخواست مسترد
اسلام  آباد (آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا  میرے موکل کو نظرانداز کر کے جونیئر افسروں کو ترقی دی گئی۔جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا  ہمیں دستاویزات سے دکھادیں جونیئرز کو ترقی دی گئی اور آپ کے موکل کو نظر انداز کیا گیا، اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں، ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں۔جسٹس منصور علی شاہ کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔