جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا مشیر امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے  ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں: اسٹیو وٹکوف  کا بیان
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے  جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  ایک  بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا  صدرٹرمپ کی کوشش ہے  ابراہام معاہدے کو وسعت دی جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور  صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے جن کے بارے میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا اور یہ عمل مشرق وسطی میں توازن لائیگا۔