قاضی فائز عیسیٰ والے معاملے میں پولیس نے ایکشن لیا ، وہی اس کی سنگینی کا فیصلہ کریگی،میڈیا سے گفتگو
لندن (آئی این پی ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر جو ہوا کوئی سیاسی جماعت ایسے دہشت گردی نہیں کرتی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی والے معاملے میں پولیس نے ایکشن لیا ہے، وہی اس کی سنگینی کا فیصلہ کریگی، یقین ہے اگر کسی نے غلط کیا ہے تو پولیس سزا دلوائے گی۔ علیمہ خان کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس اب شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی کارڈ نہیں۔