لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈانسنگ پلز فروخت کرنے والے سمیت دو منشیات فروش کوگرفتار کرکیملزمان کے قبضہ سے درجنوں ڈانسنگ پلز اور ہزاروں مالیت کی 1320 گرام چرس برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے گرفتار ملزمان میں ماجد عرف چاند اور ذیشان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر ایس ایچ او اسلام پورہ فریاد اعوان،سب انسپکٹر وقاص بھٹی اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے