لاہور( خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن کے بعد آزادی سکوائر پر رنگا رنگ ڈانسنگ فا ئونٹین نصب کر دیااورخصوصی ویڈیوبھی جاری کر دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ دیدہ زیب اوررنگا رنگ ڈانسنگ فا ئونٹین سے آزادی سکوائر کوایک نئی شکل ملی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اربن ری جنریشن کے تحت لاہور ریلوے سٹیشن اور اس کے اطراف ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ریلوے سٹیشن اور اس کے اطرف کی خوبصورت اور نئی شکل سے شہری منظر نامہ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔