نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)ماڑی کلاں میں دینی مدرسہ سے 1 کروڑ روپے مالیت کاسامان غائب، نارنگ پولیس نے مولاناعبدالماجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، پولیس ایف آئی آر کے مطابق مولاناعبدالماجد ماڑی کلاں میں جامعہ عثمانیہ کے نام سے مدرسہ چلارہے ہیں جس میں سینکڑوں طلباء اورطالبات قر آن وحدیث کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، ان کے بھائی ساجد علی کے خلاف تھانہ قلعہ کالروالامیں جھوٹامقدمہ درج ہوا ،جس پر اہلخانہ کو علاقہ چھوڑناپڑا ،جاتے ہوئے مدرسے کو تالے لگاکر گئے واپس آئے تو ہنڈا 125 موٹرسائیکل فریج جنریٹر سولر پلیٹیں بیٹریاں کمپیوٹر پرنٹر 200 من گندم لاکھوں روپے مالیت کی دینی کتب رہائشی مکان سمیت اساتذہ کاجہیز کاسامان وغیرہ تقریبا 1 کروڑ روپے کاسامان غائب تھامدرسے کے دروازے کھڑکیاں اور ٹائلیں وغیرہ بھی چوری ہوچکی تھیں نارنگ پولیس نے مولانا عبدالماجد کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔