1213 حادثات میں10افراد جاں بحق

پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 625افراد شدید زخمی ہوئے ، ریسکیو نے امداد فراہم کی 
لاہور( کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1213ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں625افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔808معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں840ڈرائیوز،52کم عمرڈرائیور،446مسافراور157پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ254ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت310متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان80حادثات میں90متاثرین کے ساتھ دوسر ے ، فیصل آباد74حادثات میں88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1543متاثرین میں1201مرد اور242خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں319فراد کی اوسط عمر18سال سے کم757افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ367زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1207موٹرسائیکلز،95 آٹورکشے،140کاریں،24وین،15مسافر بسیں،30ٹرک اور114دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔