شاہکوٹ روڈپر بس نے موٹر سائیکل سوارعتیق الرحمن ، حبیب الرحمن کو روند ڈالا
ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)ٹریفک حادثات میں دو بچوں سمیت4افراد جاں بحق اور چار بچے شدید زخمی ہوگئے۔ننکانہ شاہکوٹ روڈپر چک وٹواں سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس نے دو موٹر سائیکل سواروں35 سالہ عتیق الرحمن اور 38 سالہ حبیب الرحمن کو روند ڈالا جوزخموں کی تاب نہ لاکر موقعہ پر دم توڑ گئے۔لاہور جڑانوالہ روڈ پر تھانہ منڈی فیض آباد کے گائوں مغلاں والا کے قریب ٹائر پھٹنے سیبچوں کو سکول لے جانے والااوور لوڈ رکشہ الٹ گیا جسے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا جس سے 8 سالہ فیضان اور 16 سالہ سلمان زخموں کی تاب نہ لاکر موقعہ پر زندگی ہار گئے جبکہ ایک بچہ اور3 بچیاں زخمی ہوگئیں، ریسکیو 1122 عملے نے لاشیں تھانہ صدر ننکانہ صاحب اور منڈی فیض آباد پولیس کے حوالے کردیں اورزخمی بچوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ریحان والا منتقل کر د