محمد نگر میں ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارطلحہ اورذیشان دم توڑ گئے ،گیمبر میں ٹریکٹر سے ٹکرا کر نصراللہ جاں بحق
محمدنگر، گیمبر کینٹ، ظفروال(خصوصی رپورٹ)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3نوجوانوں سمیت 4افراد جاں بحق ، 5زخمی ہوگئے۔محمد نگر چوک مرلے کے نزدیک تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکل ٹکرانے سے 16 سالہ طلحہ اور 18 سالہ ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرجاں بحق ہوگئے نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹرٹرالر چھوڑ کرفرارہوگیا، ریسکیو1122اہلکاروں نے دونوں لاشوں کو آرایچ سی ہسپتال قبولہ منتقل کردیا۔گیمبر تھانہ یوسف والا کے نواحی علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی یوٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکراگئی ، حادثے میں باپ جاں بحق بیٹا زخمی ہوگیا ،باپ کی شناخت نصراللہ اور زخمی بیٹے کی امانت کے نام سے ہوئی، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہوگیا ، پولیس تھانہ یوسف والا نے ٹریکٹر کو اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ظفروال شکرگڑھ روڈ پنڈی بوڑھی کے قریب گاڑی کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ریفر کردیا گیا۔