ہلاک ہونے والوں کا تعلق کوکی کے اندر موجود ایک چھوٹے گروپ ہمار سے ہے،ڈپٹی کمشنر
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست منی پور میں بھارتی پولیس کی اپنے سٹیشن پر حملے کے بعد کوکی اقلیتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 10افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کے ضلع جیری بام کے ڈپٹی کمشنر کرشنا کمار نے کہا کہ پولیس سٹیشن پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ اب تک شرپسندوں کی 10 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق کوکی کے اندر موجود ایک چھوٹے گروپ ہمار سے ہے۔یہ واقعہ گذشتہ ہفتے ضلع میں ایک کوکی خاتون کی جلی ہوئی لاش ملنے کے بعد پیش آیا ہے، جس نے برادری میں غصے کو جنم دیا تھا۔اس کے بعد سے پرتشدد واقعات میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔