گندم کا ریٹ چڑھ گیا ،روٹی 2 روپے مہنگی
گندم 3 ہزار روپے من فروخت ہونے لگی ،تندورمالکان نے روٹی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے کا عندیہ دے دیا ،مہنگی گندم خرید کر آٹا سستا نہیں بیچا جا سکتا : عاصم رضا ،کسی صورت گندم ،آٹا ، روٹی مہنگی نہیں ہونے دینگے :سلمیٰ بٹ ، قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے پیرا فورس متحرک
لاہور ( خصوصی رپورٹ ) گندم کا ریٹ چڑھ گیا ،روٹی 2 روپے مہنگی شہر میں گندم ،آٹا اور روٹی مہنگی ہو گئی۔فی من گندم کی قیمت میں 8سو روپے اضافہ ہو گیا۔22سو روپے فی من گندم 3ہزار روپے من فروخت ہونے لگی۔20کلو آٹے کا تھیلا 15سو 50روپے سے 17سو روپے میں فروخت ہونے لگا۔20کلو آٹے کے تھیلا کی قیمت میں 150روپے اضافہ ہو گیا۔روٹی کی قیمت 14روپیسے بڑھ کر16روپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر کے متعدد تندوروں پر سادھا روٹی 16روپے میں فروخت ہونے لگی۔ تندورمالکان نے روٹی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ گندم ،آٹا اور روٹی مہنگا کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ صوبے میں گندم اور آٹا کے ریٹس کیسے بڑھے۔ اطلاعات ہیں کہ گندم ہورڈنگ کی جا رہی ہے کہ گندم ،آٹیاور روٹی کی قیمتوں کو کنٹرول کے لئے پیرا کو متحرک کیا گیا۔ فلورملوں کی چیکنگ کے لئے پیرا محکمہ خوراک افسروں کے ہمراہ چھاپے مارے گی۔مرکزی چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔مارکیٹ کی گندم فیڈ ملوں کو فروخت کی جا رہی ہے۔مہنگی گندم خرید کر آٹا سستا نہیں بیچا جا سکتا ہے۔