تندوروں پر کم وزن روٹی کی دھڑلے سے فروخت

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال کے علاقے مزدور پلی کے قریب ہوٹلوں پر روٹی کے وزن اور قیمت کے حوالے سے اہم سوالات سامنے آ گئے ، ایک ہوٹل پر فی روٹی 20 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ روٹی کے وزن کے بارے میں جب ہوٹل مالک سے دریافت کیا گیا تو اس نے روٹی کا وزن 100 گرام بتایا، جبکہ تندور پر روٹی تیار کرنے والے کاریگر نے اس کا وزن 70 گرام بتایا۔ مالک اور کاریگر کے بیانات میں 30 گرام کا فرق کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ایک طرف روٹی کا وزن 100 گرام بتایا جا رہا ہے، جبکہ تندور کاریگر کے مطابق روٹی 70 گرام کی ہے اور اس کی قیمت 20 روپے وصول کی جا رہی ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔