لاہور(نیٹ نیوز) چینی کی قیمت بڑھ گئی، پرچون پر فی کلو 210 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ سرکاری طور پر چینی کی فی کلو قیمت 179 روپے مقرر ہے لیکن فیصل ا?باد میں 31 روپے مہنگی بکنے لگی ہے۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ چینی کے ہول سیل ڈیلرز نے 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 10 ہزار روپے کر دی ہے۔ دکانداروں کے مطابق چینی کے تھیلے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے قبل یہ 8900 روپے میں مل رہا تھا۔