قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کارروائی، ملز گرفتار، اقدام قتل کامقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر) فیکٹری کے اندر ساتھی ورکر کو قتل کرنے کی کوشش کے واقعے میں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عامر کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے ٹائون شپ لاہور سے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے کام کے دوران جھگڑے پر اپنے ساتھی ورکر آصف علی پر قینچی سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوئوں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔