ملازم کی زبان قینچی سے کاٹ دی

بھلوال میں افسوسناک واقعہ، کام پر نہ جانے پر ملزم گھر میں گھس آیا اور میرے شوہر پر تشدد کے بعد قینچی سے زبان کاٹ دی گئی:متاثرہ شہری کی اہلیہ
سرگودھا ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھلوال میں کام سے چھٹی پر ملازم کو ایسی سزا دی گئی کہ جان کر روح کانپ اٹھے۔ سرگودھا کے علاقے بھلوال میں کام سے چھٹی کرنے پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹ دی گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کی اہلیہ کی درخواست پرتفتیش جاری ہے۔ متاثرہ شہری کی اہلیہ نے 4 ملزمان کے خلاف درخواست دی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث کام پر نہ جانے پر ملزم گھر میں گھس آیا اور میرے شوہر پر تشدد کے بعد قینچی سے اس کی زبان کاٹ دی گئی۔