بیوی کا چھری سے حملہ ، شوہر لہولہان

گگو منڈی میں لطیف نے بیٹے کومارنے سے منع کیاتو طیبہنے چھری سے وار کردیا ، مقدمہ درج 
گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)گگو منڈی میں بیوی نے شوہرکو چھری کے وار سے زخمی کردیا،بیوی کے ظلم کاشکار شوہرتھانے پہنچ گیا۔ گا ئوں267۔ای بی کے رہائشی محمدلطیف کی بیوی طیبہ بی بی بیٹے اسماعیل کومارپیٹ رہی تھی کہ اس کے شوہرمحمدلطیف نے بیٹے کومارنے سے منع کیاتووہ طیش میں آگئی اورچھری سے حملہ کرکے محمدلطیف کولہولہان کردیا۔محمدلطیف کے مطابق میری بیوی نے پہلے بھی اینٹوں کے وارسے مجھے زخمی کیاتھا۔پولیس نے طیبہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔