محلے دار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

لاہور( کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں محلے دار کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ اسد علی کو معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران محلے دار نے گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی جس کے باعث اسے فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔