کرسٹیانو رونالڈو 2026 کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو 2026 کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2026 میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔

اسپورٹیکو کی فہرست کے مطابق رونالڈو کی سالانہ مجموعی آمدن تقریباً 300 ملین ڈالر ہے، جو ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی کی 150 ملین ڈالر آمدن سے تقریباً دگنی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو میدان میں فٹبال کھیلنے سے تقریباً 250 ملین ڈالر جبکہ تشہیری معاہدوں اور دیگر کاروباری سرگرمیوں سے مزید 50 ملین ڈالر حاصل ہونے کا اندازہ ہے۔ وہ سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف عالمی برانڈز کے ساتھ معاہدوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے کاروباری دائرے کو بھی وسعت دے رہے ہیں۔

دوسری جانب لیونل میسی کی سالانہ آمدن کھیل اور تجارتی سرگرمیوں سے تقریباً 75، 75 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ میسی امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 2028 تک معاہدے میں ہیں۔دونوں فٹبال سپر اسٹارز کھیل کے علاوہ کاروباری میدان میں بھی سرگرم ہیں۔ میسی نے ہسپانوی کلب یو ای کارنیلا میں مکمل ملکیت حاصل کرلی ہے، جبکہ رونالڈو کی جانب سے النصر میں ممکنہ سرمایہ کاری کی قیاس آرائیاں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کے بین الاقوامی فٹبال میں مستقبل پر بھی شائقین اور کھیلوں کے حلقوں کی توجہ مرکوز ہے۔