عثمان ڈیمبیلے تاریخ رقم، بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے

عثمان ڈیمبیلے تاریخ رقم، بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے اسٹار فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے بیلن ڈی اور جیت کر فٹبال کی تاریخ میں اپنا نام کندہ کر دیا۔

28 سالہ ڈیمبیلے وہ پہلے سیاہ فام مسلمان کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں یہ دنیا کا سب سے بڑا انفرادی فٹبال اعزاز ملا۔گزشتہ سیزن میں ڈیمبیلے نے 35 گول اسکور کیے اور پی ایس جی کو لیگ، کپ ڈبل کے ساتھ ساتھ پہلی بار چیمپئنز لیگ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میونخ میں فائنل میں ان کی ٹیم نے انٹر میلان کو 5-0 سے شکست دی، جس میں ڈیمبیلے کا کھیل نمایاں رہا۔بیلن ڈی اور کے لیے مقابلے میں دیگر بڑے کھلاڑی بھی شامل تھے، لیکن ڈیمبیلے کی شاندار کارکردگی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد انہوں نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس دوران خواتین کا بیلن ڈی اور اسپین کی آئتانا بونماتی نے مسلسل تیسری بار جیتا، جبکہ پی ایس جی کے کوچ لوئس اینریکے کو بہترین کلب کوچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ڈیمبیلے کی کامیابی کو نہ صرف فرانس بلکہ پوری مسلم دنیا میں تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔