مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید بارشیں، 24 گھنٹے میں 190.4 ملی میٹر ریکارڈ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید بارشیں، 24 گھنٹے میں 190.4 ملی میٹر ریکارڈ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث 24 گھنٹے کے دوران 190.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

 حکام نے عوام کو دریاؤں، نالوں اور پہاڑوں کے خطرناک علاقوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے محفوظ رہ سکیں۔حالیہ شدید بارش کے نتیجے میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر موجود پل کو نقصان پہنچا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔ مقبوضہ وادی میں 27 اگست تک مزید شدید بارشیں متوقع ہیں، جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

یہ یاد رہے کہ اس سال اگست میں پہلے بھی شدید بارشیں ہو چکی ہیں، جب 1926ء میں 228.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، جو تاریخی طور پر اس خطے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارشوں میں شامل ہے۔مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے خطرات کو کم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں رہائشیوں کی حفاظت کے لیے الرٹس جاری کر رہے ہیں۔