لاہور: رکشہ ڈرائیور بچیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور: رکشہ ڈرائیور بچیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور: گڑھی شاہو پولیس نے بچیوں کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم فرخ شہزاد 8 سالہ حرا اور 7 سالہ آیت کے ساتھ محلے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ رکشہ ڈرائیور روزانہ گلی میں آکر بچیوں کو گندے اشارے کرتا اور انہیں اپنے رکشے میں بلانے کی کوشش کرتا تھا۔واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ملزم نے 8 سالہ حرا کا ہاتھ پکڑ کر رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی، جس پر بچیوں نے شور مچایا۔ محلے داروں نے ملزم کو قابو میں کر کے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا، اور بچیوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔