اچھرہ میں واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ نوجوان ارشد، جو کہ گھریلو ملازم تھا، نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی ختم کر لی۔
نوجوان مانسہرہ کا رہائشی تھا۔ واقعے کے وقت گھر کے مالک دوسرے شہر میں موجود تھے، جب وہ واپس آئے تو نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ترجمان پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل، اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔